in

سی پیک پر کام میں تیزی کیلئے پاک چائنہ ریلیشنز سٹیئرنگ کمیٹی قائم 

سی پیک پر کام میں تیزی کیلئے پاک چائنہ ریلیشنز سٹیئرنگ کمیٹی قائم 

سی پیک پر کام میں تیزی کیلئے پاک چائنہ ریلیشنز سٹیئرنگ کمیٹی قائم 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی پیک پر کام میں تیزی کیلئے پاک چائنہ ریلیشنز سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ،  15 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی میں حکومتی، مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ سی پیک منصوبوں کے درمیان رابطہ کاری ، منصوبوں پر عملدرآمد  کیلئے پاک چائنہ ریلیشنز سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،  یہ کمیٹی کابینہ کمیٹی برائے سی پی سے علیحدہ ہے ۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر اسد عمر ہوں گے ، واضح رہے کہ اسد عمر کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے بھی چیئرمین ہیں ۔

کمیٹی میں شامل دیگر ارکان میںڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف آف جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز، چیف آف نیول سٹاف ہیڈ کوارٹرز ، آئی ایس ائی کے ڈی جی انٹیلی جنس اینالسز ، سیکرٹری منصوبہ بندی ،نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری ریلویز ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ،  سیکرٹری پاور ،   چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور چیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ شامل ہیں ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیری رہنماؤں کاوادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ

کشمیری رہنماؤں کاوادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ

بطور اداکار سلمان خان اچھے ہیں یا شاہ رخ خان ؟ کرینہ کپور نے اپنا موقف دیدیا

بطور اداکار سلمان خان اچھے ہیں یا شاہ رخ خان ؟ کرینہ کپور نے اپنا موقف دیدیا