in

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کردی

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کردی

مطالبات کی عدم منظوری پر آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کر دی ہے۔

جمعرات کو ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے وقت مانگا تھا لیکن حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا۔ اس لئے موجودہ حالات میں کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔

 آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں عابد آفریدی، اقبال جہانگیری اور اسرار شنواری کے مطابق کمپنیوں نے کیو سسٹم ختم کرکے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کردیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکار کیماڑی آئل ایریا میں ٹینکرز کو جانے نہیں دیتے اور سڑک کنارے بھی پارک کرنے نہیں دیتے۔

ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے۔انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی 1 فیصد کمی کی جائے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے اورغیرقانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔اس کےعلاوہ بجٹ میں ٹرن اوور پر ٹیکس کی شرح بھی 3.5 فی صد تک بڑھانے سے کاروبار کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

آل پاکستان آئل اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ہڑتال سے لاتعلقی ظاہرکرنے والے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شہوانی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ ٹینکرز مالکان کے منشی ایک ٹینکر کا نمبر لگوانے کے 10 ہزار روپے لیتے تھے۔کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ان کا دھندہ بند ہوگیا ہے۔ اصل مسئلہ ان کا یہی ہے اور باقی ایشوز کو بلاوجہ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت پٹرولیم کی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہڑتال نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا ہے اور کیو سسٹم پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا ہے،اس لئے کسی ذاتی مفادات کیلئے ہڑتال نہیں کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Abbottabad accident

ایبٹ آباد:گاڑی کھائی میں گرگئی، طالبعلم سمیت 2افراد جاں بحق

Gold-web

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ