in

لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے دو روز کیلئے آٹے کی سپلائی روک دی 

لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے دو روز کیلئے آٹے کی سپلائی روک دی 

لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے دو روز کیلئے آٹے کی سپلائی روک دی 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے ضلع بھر میں دو روز کیلئے آٹے کی سپلائی روک دی ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ آج اور کل آٹے کی سپلائی نہیں دیں گے ۔

فیصل آباد میں ضلع کی 48فلور ملز روزانہ 70 ہزار تھیلے مارکیٹ میں فراہم کرتے ہیں ، ملز کی بندش کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔چیئرمین فلور ملز کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیکسز پر نظر ثانی نہ ہوئی تو احتجاج کی مدت اور دائرہ کار بڑھا دیں گے ۔

اس سے قبل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں فلور ملز انڈسٹری کو ٹرن اوور ٹیکس میں ڈال دیا گیا ، جوسز اور چاول جیسی اشیاءکو آٹے پر فوقیت دی گئی ۔

رہنماؤں نے کہا تھا کہ چوکر پر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاگیا ، چوکر پر جی ایس ٹی کے نفاذ سے عوام کو آٹا مہنگا ملے گا، 24اور25جون علامتی ہڑتال کریں گے جبکہ میٹنگ کے بعد 30جون کو پورے ملک میں ہڑتال کریں گے ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیرکی خصوصی حیثیت: مودی اےپی سی کی صدارت کرینگے

کشمیرکی خصوصی حیثیت: مودی اےپی سی کی صدارت کرینگے

عمران خان کی انا نےپاکستان کا نظام مفلوج کردیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کی انا نےپاکستان کا نظام مفلوج کردیا،مریم اورنگزیب