in

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا، تین روز میں نرخ 2800 روپے بڑھ چکے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا، تین روز میں نرخ 2800 روپے بڑھ چکے ہیں۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 94 ہزار 393 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 1785 ڈالر پر برقرار ہے۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.05 ڈالر کمی سے 25.95 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی:سپرہائی وے مویشی منڈی عارضی روزگارکاذریعہ بن گئی

کراچی:سپرہائی وے مویشی منڈی عارضی روزگارکاذریعہ بن گئی