in

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط پوری کر دی گئیں شاہ محمود قریشی 

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط پوری کر دی گئیں شاہ محمود قریشی 

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط پوری کر دی گئیں، شاہ محمود قریشی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تقریباً تمام شرائط پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے ، ایف اے ٹی ایف نے 27 نکتے دیے تھے ، 26پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا جبکہ ستائیسویں پر کام جاری ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے جس کے ہم لوازمات پورے کر چکے ہیں، میری نظر میں پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عمل کر چکا ہے ، چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آجائے ، پلیمری اجلاس پر نظر ہے ، بھارت فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتاہے ،بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہئے ۔

ستائیسویں نکتے پر بھی کام ہو رہا ہے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز باقی نہیں رہتا، پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نا مناسب ہوگا،اگر پاکستان پر تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے ، وزیر اعظم نے مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کئے ، گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا، حکومت آنے سے قبل پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا، ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ، دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات پہلے کسی حکومت نے نہیں اٹھائے ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم عمران خا ن چیئرمین نیب کو وزیر خزانہ مقرر کریں سلیم مانڈوی والا نے حیران کن مطالبہ کردیا

وزیر اعظم عمران خا ن چیئرمین نیب کو وزیر خزانہ مقرر کریں سلیم مانڈوی والا نے حیران کن مطالبہ کردیا

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام