in

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ کو (پرسوں) جمعرات کو طلب کر لیا جبکہ ٹیرف کے حوالے سے بھی ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی ارکان نے کہا کہ ہماری سفارشات بھی اسمبلی میں نہیں پڑھی جاتیں،سینیٹ کی سفارشات پر بحث ہوتی ہے،کمیٹی کو احتجاج کرنا چاہئے کہ کس چیز کے ہم سے ووٹ لیتے ہیں؟کاٹن کی جو حالت ہے اس وقت اس پر ٹیکسیشن کا سوچ بھی نہیں سکتے، اس پر سے ٹیکس واپس لینا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیض اللہ کی صدارت میں ہوا،کمیٹی ارکان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کی اجلاس میں عدم شرکت کا معاملہ اٹھایا ، رکن کمیٹی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیر خزانہ اگلی میٹنگ میں ضرور آئیں،ان کا آنا بہت ضروری ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ امید ہے کہ منسٹر اگلی میٹنگ میں ہوں گے،اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ٹیکسوں سے متعلق اپنے تحفظات سے کمیٹی کو آگاہ کیا ، رکن کمیٹی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کاٹن کی جو حالت ہے اس وقت اس پر ٹیکسیشن کا سوچ بھی نہیں سکتے، اس پر سے ٹیکس واپس لینا چاہیے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر انجم نثار نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھنی چاہیے، 203اے کا قانون متعارف کرایا گیایہ کالا قانون ہے ، شک پر آپ لوگوں کو پکڑ لیں گے؟ اتنی تذلیل نہ کی جائے ،انجم نثار نے کہا کہ ہر چیز پر ایڈوانس ٹیکس ہے، ایڈوانس ٹیکس سے کاسٹ بہت بڑھ رہی ہے، بجلی کی قیمت ہمارے ہاں تقریبا ڈبل ہے،جو ٹیکس دے رہے ہیں سارا بوجھ ان پر نہ ڈالیں، لوکل انڈسٹری کو بھی اہمیت دیں۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے انڈسٹری کو چلانا ہے ، ٹیکس کلیکشن بہت اچھی جارہی ہے ، رکن کمیٹی رمیش کمار نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سینیٹ کمیٹی میں بحث کر چکی ہے، سینیٹ کمیٹی کی سفارشات پر ہم تفصیل سے بحث کریں، سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ ہم کمیٹی کی سفارشات کی سپیشل رپورٹ بنا کر ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیرف کے حوالے سے ایک میٹنگ رکھیں گے اس میں بزنس کمیونٹی کو بلائیں گے ٹیرف کمیشن والے اپنا جواب دیں گے ۔

مزید :

بزنسعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف برطانوی ٹی وی میزبان نے اپنے ہنی مون کا تجربہ شیئرکردیا

معروف برطانوی ٹی وی میزبان نے اپنے ہنی مون کا تجربہ شیئرکردیا

بوڑھے شخص کوبیٹیوں نے اپنے بھائیوں کی قیدسے چھڑالیا

بوڑھے شخص کوبیٹیوں نے اپنے بھائیوں کی قیدسے چھڑالیا