in

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1550 روپے اور فی اونس 19 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1550 روپے اور فی اونس 19 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1550 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 1329 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 19 ڈالر فی اونس اضافے سے 1783 ڈالر  کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر اضافے سے 26.01 ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Dollar-online_1

ڈالر 3ماہ کی بلندترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

سبزہ، آبشاریں اور پہاڑ، سعودی عرب کا خوبصورت شہر تنومہ

سبزہ، آبشاریں اور پہاڑ، سعودی عرب کا خوبصورت شہر تنومہ