in

چھ ماہ میں 106 ارب روپے کی گندم درآمد

چھ ماہ میں 106 ارب روپے کی گندم درآمد

زرعی ملک ہونے کے باوجود ملک کا درآمدی گندم پر انحصار بڑھنے لگا۔ پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ میں ریکارڈ 106 روپے مالیت کی پچیس لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی۔ نئی فصل سے پہلے مزید تین لاکھ ٹن بھی امپورٹ کی جائے گی۔

 

 

قلت اور بد انتظامی کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ میں ریکارڈ 25 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرلی گئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گندم کی درآمد پر 106 ارب روپے لاگت آئی ہے یعنی 6 ماہ میں 66 کروڑ ڈالر کا خطیر زرمبادلہ صرف گندم کی درآمد پر خرچ ہوا۔

 

 

حکومت نے 2021 میں 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن کا پیداواری ہدف پورا کرنے کا دعویٰ تو کررکھا ہے لیکن درآمدی گندم پر انحصار کا پرانا سلسلہ نئے سال میں بھی تھما نہیں۔ حکومت نے مارچ میں نئی فصل آنے سے پہلے مزید 3 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

 

 

وفاقی کابینہ پہلے ہی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے چکی جبکہ ایف بی آر نے تو ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی کونیشنل گرڈ سے مزید 400 میگاواٹ بجلی ملے گی

کراچی کونیشنل گرڈ سے مزید 400 میگاواٹ بجلی ملے گی

ہتک عزت کا دعوی،عدالت نےاسد خٹک کو آخری مہلت دیدی

ہتک عزت کا دعوی،عدالت نےاسد خٹک کو آخری مہلت دیدی