in

ویڈیو:آسٹریلین نسل کے وزنی اور خوبصورت بیل منڈی پہنچ گئے

ویڈیو:آسٹریلین نسل کے وزنی اور خوبصورت بیل منڈی پہنچ گئے

سپرہائے وے پر قائم عارضی مویشی منڈی میں خوبصورت، وزنی اور مہنگے جانور بھی پہنچنے شروع ہوگئے ہیں۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق سپرہائی وے پر منڈی کو قائم ہوئے 9روز ہوگئے ہیں مجموعی طور پر اب تک 15ہزار قربانی کے جانور پہنچائے جاچکے ہیں جس میں گلابی، ٹابری اور سندھی نسل کے بکرے شامل ہیں۔

برہمن، ساہیوالی، دیسی اور چولستانی جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پنجاب کے بڑے فارم ہاوس مالکان بھی مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہیوی ٹرالرز میں جانوروں کے ساتھ چارہ اور پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بھی ساتھ لائے ہیں۔ بیوپاری جانوروں کو تگڑا رکھنے کیلئے ماش اور کھلائی پلائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

رحیم یار خان سے منڈی پہنچنے والے بیوپاری اسلم کا کہنا ہے کہ وہ اسٹریلین نسل کے خوبصورت بیل منڈی لے کر آئے ہیں جس میں ہر جانور کا وزن 34 سے 35من ہے اور میری فی جانور 12 سے 14لاکھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ کروناویکسین کی دوسری ڈوز وقت پر نہیں لگواسکے؟

کیا آپ کروناویکسین کی دوسری ڈوز وقت پر نہیں لگواسکے؟

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ