in

20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ میں گندم ٹرن اوور ٹیکس بڑھا کر 1.25 فیصد کر دیا جس کے بعد آٹے کے چوکر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد ہو گیا ہے ,سیلز ٹیکس کے نفاذ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ 

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق پاکستان فلور ملز نے ٹیکس بڑھنے پر آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا،ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے   چیئرمین پنجاب فلور ملز عاصم رضا نے کہا کہ اگر ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیاگیا تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے تک مہنگا ہونے کا خدشہ  ہے ، عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1050 سے بڑھ کر 1144 روپے تک کا ہو جائے گا۔

عاصم رضا نے کہا کہ حکومت کو آٹے کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق آگاہ کریں گے ، ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جولائی سے آٹا مہنگا ہو جائے گا۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3-Child-Killed-Qta-

کوئٹہ: کنویں کی صفائی کے دوران 4مزدور جاں بحق

پلےآف میں رسائی کیلئے ملتان کاآج پشاورسے میچ ہوگا

پلےآف میں رسائی کیلئے ملتان کاآج پشاورسے میچ ہوگا