in

محکمہ خوراک پنجاب کا بڑا کارنامہ گندم خریداری کا ہدف 105 فیصد حاصل کر دکھایا 

محکمہ خوراک پنجاب کا بڑا کارنامہ گندم خریداری کا ہدف 105 فیصد حاصل کر دکھایا 

محکمہ خوراک پنجاب کا بڑا کارنامہ، گندم خریداری کا ہدف 105 فیصد حاصل کر دکھایا 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹے اور گندم کے بحران سے گزرنے والے پنجاب کے محکمہ خوراک نے اپنے مقررہ ہدف سے بھی زیادہ گندم خرید لی ، محکمہ خوراک کو 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا گیا تھا ، محکمے نے 36 لاکھ 85 ہزار 669 میٹرک ٹن گندم خرید لی ، مزید خریداری جاری ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبے کے 9 ڈویژنز کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے صرف دو ماہ اوردو روز میں نہ صرف ہدف مکمل کر لیا بلکہ ایک لاکھ 85 ہزار 669 میٹرک ٹن گندم اضافی بھی خرید لی اور 100 فیصد ہدف کو یقینی بنانے کی دھن میں 105٫3 فیصد کر دکھایا ۔

محکمہ کوراک پنجاب گندم خریداری کی مد میں 170 ارب روپے کاشتکاروں کو ادا کر چکا ہے ، لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 42 ہزار 210میٹرک ٹن،  بہاولپور ڈویژن میں 6لاکھ 65 ہزار 643 میٹرک ٹن م راولپنڈی ڈویژن سے 7 ہزار 872 میٹرک ٹن ، گوجرانوالہ ڈویژن سے 4 لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق  فیصل آباد ڈویژن میں 4 لاکھ 97 ہزار،  سرگودھا ڈویژن سے 3 لاکھ 2 ہزار 204 ، ملتان ڈویژن میں 5 لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔ 

ساہیوال ڈویژن سے 3لاکھ 45ہزار جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 5لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہ محمودنےکلبھوشن کیس بگاڑنےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی

شاہ محمودنےکلبھوشن کیس بگاڑنےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی

ملتان میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا ایک اور ملزم مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا

ملتان میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا ایک اور ملزم مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا