in

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، جے پی مورگن

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، جے پی مورگن

عالمی ريٹنگ ایجنسی جے پی مورگن نے پاکستان کو سرمايہ کاری کیلئے بہترين ملک قرار دے ديا، 2021ء ميں جی ڈی پی کی شرح 4.7 فيصد رہنے کی پيش گوئی بھی کردی۔

گورنمنٹ سيکيورٹيز ميں رسک فيکٹر نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان اس وقت سرمايہ کاری کیلئے آئيڈل ملک ہے۔ دنيا کا بڑا مالیاتی ادارہ جے پی مورگن بھی پاکستانی معيشت کا معترف ہوگیا، سرمايہ کاروں کو پاکستان ميں انويسٹمنٹ کا مشورہ دے ديا۔

رپورٹ ميں پاکستانی معيشت کی خصوصيات کا چيدہ چيدہ ذکر کيا گيا۔ جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کا جی ڈی پی 4.7 فيصد ہوگا، جو مالی سال 2022 کے دوران 329 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں رواں سال بجٹ خسارہ 7.1 فيصد اور آئندہ سال 5.9 فيصد ہونے کی پيشگوئی بھی کی گئی ہے، اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فيصد پر آجائے گی جو 2020ء ميں 6.87 فيصد تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوعبرتناک شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوعبرتناک شکست