in

امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے ایف بی آر کی جانب سے بڑا اعلان ہو گیا

امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے ایف بی آر کی جانب سے بڑا اعلان ہو گیا

امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے، ایف بی آر کی جانب سے بڑا اعلان ہو گیا

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر پالیسی ایف بی آر طارق چوہدری نے کہا ہے کہ امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے۔

میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےطارق چوہدری کاکہناتھاکہ نئےمالی سال میں5829ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا گیا ہے،امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے، جی ڈی پی 5 فیصد گروتھ اور افراط زر کی شرح8فیصدمتوقع ہے،کسٹمز کی مدمیں ریلیف42ارب روپے کا دیا گیا ہے،ٹیکس اقدامات 52 ارب روپے کے ہیں، سیلز اور فیڈرل ایکسائز کی مد 196 ارب روپے کا ریلیف اقدامات ہیں،سیلز اور فیڈرل ایکسائز کی مد 215 ارب کے ریونیو اقدامات ہیں،انکم ٹیکس میں 57 ارب کے ریلیف اور 115 ارب کے ریلیف اقدامات ہیں۔

ممبر کسٹمز سید حامد علی نے کہاکہ کسٹمز کی مد میں دیئے گئے ریلیف کا تخمینہ 42 ارب روپے ہے،جی ڈی پی گروتھ کے اہداف کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے، صنعتی شعبے میں کسٹمز ڈیوٹیوں میں کمی سے برآمدات کو فروغ مل سکے گا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی ویلیو چین کے خام مال کی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی ہیں،اس میں 11 ارب روپے کی رعائتیں دی ہیں،ایچ آر سی اور سٹین لیس سٹیل میں 11 ارب کی مراعات دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیمیکل انڈسٹری کو 6 ارب روپے کی مراعات دی گئی ہیں،فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو 2 ارب روپے کی مراعات دی گئی ہیں،لیدر، پولٹری، طبی سامان کے خام مال پر ڈیوٹیز کم کردی گئی ہیں،مقامی موبائل فون کی صنعت پر 16 ارب کے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔سید حامد علی نےکہاکہ ریفائنری4،آٹو صنعت 15 اور لگژری مصنوعات پر11ارب کے ٹیکسز عائد کئے گئے، 850 سی سی کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمت کم ہونے سے گاڑیوں کی دستیابی آسان ہوگی،کم از کم دو لاکھ روپے تک گاڑیوں کی قیمت ہوسکے گی ، اس سال 272 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے ہیں۔

ممبر پالیسی طارق چوھدری نے کہا کہ موبائل کال 3 منٹ سے بڑھنے پر ایک روپیہ اور ایس ایم ایس پر 10 پیسے ایف ای ڈی عائد کی گئی ،اس اقدام سے 70 ارب روپے حاصل ہوسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خام آئل اور دیگر مصنوعات پر زیرو ریٹنگ ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائدکر دی گئی ،اس اقدام سے 38 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ ڈیٹا فی جی بی استعمال پر 5 روپے ایف ای ڈی عائدکر دی گئی ،اس اقدام سے 30 ارب روپے حاصل ہوں گے،ایل این جی، سونا، چاندی، فلڈ ملک پر 17 فیصد یکساں سیلز ٹیکس عائد کر نے کی تجویز ہے ، اس اقدام سے 35 ارب روپے حاصل ہوں گے، لگژری آئٹمز پر یکساں 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے ،اس اقدام سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے،آن لائن مارکیٹ پلیس پر خریداری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی گئی ،مجموعی طور پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے 215 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہواوے کا ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاریں بنانے کا اعلان

ہواوے کا ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاریں بنانے کا اعلان

کراچی کی کایا پلٹنے کا امکان

کراچی کی کایا پلٹنے کا امکان