in

اگلے مالی سال کےبجٹ میں تعلیم اورصحت کےشعبے ترجیحات میں ہونگے

اگلے مالی سال کےبجٹ میں تعلیم اورصحت کےشعبے ترجیحات میں ہونگے

سال 2020 اور 2021 کے دوران تعلیم اور صحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

پاکستانیوں کی صحت  کے لیے مالی سال22-2021کے لیے بجٹ میں 22 ارب 82 کروڑ روپے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اس میں سے 20 ارب روپے حکومت خود دے گی جبکہ پونے 3 ارب روپے بیرونی امداد سے خرچ ہوں گے۔صحت کے شعبے کی ترجیحات میں نئےمراکز صحت کا قیام اور  پہلے سے موجود اسپتالوں کی اپ گریڈیشن  شامل ہے جس کے لئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہوگی۔ صحت کارڈز کا اجرا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سی ڈی اے ڈاکٹر حسن عروج نے بتایا کہ اسلام آباد میں پولی کلینک کا ایک اور اسپتال کھولا جا رہا ہے جو کہ جی 11 میں ہوگا۔ پمز میں 200 بیڈز کا ایمرجنسی سینٹر کھولا جارہا ہے۔ اسکول آف نرسنگ کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے جہاں ٹریننگ اور ڈپلومہ کورسز شروع کئے جارہے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے تقریبا 37 سے 40 ارب روپے جبکہ وفاقی نظامات تعلیم کے لیے 9 ارب روپے رکھے جائیں گے۔اس میں سے 7 ارب روپے حکومت خود دے گی  جبکہ 2 ارب روپے بیرونی امداد سے خرچ کیے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منال خان نے 70 لاکھ فالوورز کواپنی شادی میں مدعو کرلیا

منال خان نے 70 لاکھ فالوورز کواپنی شادی میں مدعو کرلیا

اگر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو . .. تنقید کے بعد اداکارہ زویا ناصر برس پڑیں

اگر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو . .. تنقید کے بعد اداکارہ زویا ناصر برس پڑیں