in

پاکستانی چینی 92 روپے کلو درآمدی چینی کتنے کی پڑتی ہے؟ حیران کن دعویٰ

پاکستانی چینی 92 روپے کلو درآمدی چینی کتنے کی پڑتی ہے؟ حیران کن دعویٰ

پاکستانی چینی 92 روپے کلو، درآمدی چینی کتنے کی پڑتی ہے؟ حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ ہوگیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے مہنگی چینی کی بولی پر 40 ہزارٹن کا پانچواں ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ۔ شوگر ملز نے 92 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی لیکن یوٹیلٹی سٹورز نے دو شوگر ملز کی پانچ ہزارٹن چینی دینے کی پیشکش قبول نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی 82 روپے کلو میں پڑی تھی جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز نے حکومت کو 50 ہزارٹن مزید چینی درآمد کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ میں 40 ہزار ٹن کا ایک اور 35 ہزارٹن کے پانچ الگ الگ ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے، یوٹیلیٹی سٹورزنے کل ایک لاکھ 80 ہزار ٹن کے پانچ ٹینڈرز منسوخ کیے۔ یوٹیلٹی سٹورز نے ایک ٹینڈر میں صرف چار ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سجاد علی کے بیٹے کا پہلا گانا سنیں

سجاد علی کے بیٹے کا پہلا گانا سنیں

لاہور: ٹک ٹاک کے جنون نے 2نوجوانوں کو تھانے پہنچادیا

لاہور: ٹک ٹاک کے جنون نے 2نوجوانوں کو تھانے پہنچادیا