in

آئندہ مالی سال ترقیاتی کاموں کیلیے 2200 ارب روپےکا تخمینہ

Tax

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 2200 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 2200 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال بجلی اور سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں پر900 ارب روپے خرچ کیے جائے گے جو کہ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد، سماجی شعبات (جن میں صحت، تعلیم اور ماحولیات شامل ہیں) کے منصوبے پر 31 فیصد، پانی کے منصوبے پر 10 فیصد اور زراعت و صنعت اور انفارمیشن کے شعبات کیلیے ترقیاتی بجٹ کا 5 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کے اعلیٰ تعلیم کیلیے 44 ارب روپے فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں 105 یونیورسٹیوں کےلیے 120 منصوبے شامل ہیں، اسکے علاوہ 5 ارب روپے مختلف اسکالرشپس (جو اساتذہ اور طلباء کو فراہم کی جائیں گی) کیلیے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 85 ارب روپے تین بڑے ڈیموں، دیا میر بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ کے منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اگلے دو سال میں 2 لاکھ ایکڑ زمین پر ترقیاتی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تین سال میں 3 لاکھ ایکڑ زمین پر کاشت کاری ہوگی تاکہ باہر سے برآمد ہونے والی اشیاء میں کمی لائی جاسکے۔ سندھ میں پانی کیلیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح بلوچستان اور پنجاب میں بھی چھوٹے ڈیموں کیلیے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

بلوچستان کیلیے 500 ارب روپے کا بجٹ مختص

بلوچستان کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے مطابق بلوچستان کیلیے 500 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ترقیاتی بجٹ 1 ارب 50 کروڑ، غیرترقیاتی بجٹ 3 ارب 50 کروڑ مختص کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ کا خسارہ 40 سے 50 ارب روپے ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے شعبہ صحت و تعلیم کے بجٹ پر تحفظات

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کیلیے مزید فنڈز مختص کیے جانے چاہیے۔ صحت کے شعبہ کیلیے صرف 30 ارب روپے مختص کرنا عوام کو کرونا وبا کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایمان علی کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ایمان علی کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

راولپنڈی:مون سون بارشوں کےدوران نشیبی علاقوں کو بچانے کیلئےاقدامات

راولپنڈی:مون سون بارشوں کےدوران نشیبی علاقوں کو بچانے کیلئےاقدامات