in

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن طریقہ ایسا کہ آپ کو یقین نہ آئے

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن طریقہ ایسا کہ آپ کو یقین نہ آئے

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیکن طریقہ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر الگ طریقے سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سمری میں پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 70 پیسے سے بڑھا کر چار روپے 28 پیسے کیا جائے۔

علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 45 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے تجویز کیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر تین روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 12 پیسے سے بڑھا کرتین روپے 62 پیسے فی لیٹر کیا جائے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیبزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: بٹ کوائن معاملہ، سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

ویڈیو: بٹ کوائن معاملہ، سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

شوہر کے ہمراہ نادیہ خان کی نئی تصاویر وائرل

شوہر کے ہمراہ نادیہ خان کی نئی تصاویر وائرل