in

ذہنی معذور افراد بھی اپنا بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے

ذہنی معذور افراد بھی اپنا بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالت کے مقررہ منیجر کے ذریعے ذہنی معذور افراد کا اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالت کے مقررہ منیجر کے ذریعے ذہنی معذور افراد کا اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کردی۔

اسٹیٹ بینک نے ذہنی معذوری کے شکار افراد کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ایک واضح طریقۂ کار کے ذریعے اہم سہولت مہیا کرنے کی اجازت دیدی۔

ایس بی پی کے مطابق یہ طریقۂ کار فریقوں کی مشاورت کے بعد وضع کیا گیا ہے، اب پاکستان میں پہلی مرتبہ ذہنی معذور افراد، صارفین کے ایک نئے زمرے کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گےم جس کا نام ’’ذہنی معذور فرد کا اکاؤنٹ‘‘ ہوگا، جسے اسٹیٹ بینک نے اے ایم ایل / سی ایف ٹی / سی پی ایف ضوابط میں متعارف کرایا ہے۔

مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ذہنی معذور افراد کو ذہنی صحت کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عدالت کے مقررہ منیجر کی مدد سے اکاؤنٹ کھولنے اور اسے برقرار رکھنے میں سہولت دے سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کھولنے کا طریقۂ کار ذہنی معذور شخص اور عدالت کے مقررہ منیجر کی نادرا کے ذریعے بایومیٹرک توثیق اور ان کی قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر مشتمل ہوگا۔ مزید برآں، بینک مقررہ منیجر کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کیلئے عدالتی حکم کی توثیق شدہ اصل کاپی کی تصدیق کرے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک پہلے بھی بینکاری صنعت کی مشاورت سے معذور افراد کیلئے بعض اقدامات کرچکا ہے، جس میں ان کی ملازمت کو خصوصی ترجیح دینا اور ان کی رسائی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا شامل ہیں، جیسا کہ بینکوں کی برانچوں میں ریمپ اور وہیل چیئر کی سہولتوں کی فراہمی، اسٹیٹ بینک مختلف صلاحیت کے حامل افراد کیلئے زر اعانت یافتہ مالی سہولتیں اور قرضہ ضمانت اسکیمیں فراہم کرچکا ہے۔

یہ تمام اقدامات ملک میں مالی شمولیت بہتر بنانے کے وسیع تر مقصد کے تحت کئے جارہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے حالیہ قدم کے ساتھ معذور افراد کیلئے ایک نئی جامع مالی شمولیت کی پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، جس سے پسماندہ طبقات سمیت آفاقی مالی شمولیت کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

مزید تفصیلات کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.sbp.org.pk/bprd/2021/CL20.htm



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ حرا مانی کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھیں

اداکارہ حرا مانی کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھیں

عالمی برادری یورپ میں بڑھتااسلاموفوبیا روکنے کیلئےکردارادا کرے

عالمی برادری یورپ میں بڑھتااسلاموفوبیا روکنے کیلئےکردارادا کرے