in

حکومت کا فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا فیصلہ

حکومت کا فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا فیصلہ

حکومت نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ جلد ہی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے مطابق نجیب اگروال چیئرمین جبکہ بشریٰ احسن، اکبر علی، وجاہت رسول اور نغمہ عالم بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق بورڈ مکمل ہونے سے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے مراحل میں آسانی ہوگی، حکومت جلد ہی فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے عمل کو مکمل کرلے گی۔

فرسٹ ویمن بینک کا قیام نومبر 1989ء میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے کیا تھا، اس کے قیام کا مقصد خواتین کی معاشی خودمختاری اور چھوٹے قرضوں کی بدولت اُن کے معاشی  حالات کو مستحکم کرنا تھا۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق بینک کو ستمبر 2018ء میں 10 کروڑ  روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔ بینک نے 2018ء کے بعد سے اپنی مالی رپورٹ شائع نہیں کی لیکن پروفٹ میگزین کے ایک آرٹیکل کے مطابق بینک کے 82.60 فیصد سے زائد حصص وزارتِ خزانہ کے پاس ہیں۔

 وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ کچھ سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری کریں گے جو پچھلی حکومتیں نہیں کرسکی تھیں۔ اس اقدام کا مقصد رواں مالی سال جولائی 2021ء میں بجٹ کی مد میں 5 ہزار 829 ارب روپے ٹیکس کے ہدف کا حصول ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرانسیسی صدر میکروں کو شہری نے تھپڑ مار دیا

فرانسیسی صدر میکروں کو شہری نے تھپڑ مار دیا

وہ پاکستانی اداکارہ جس کی جسم فروش لڑکی کا کردار نبھانے کی خواہش پوری ہوگئی ڈرامے کو پیمرا کا نوٹس بھی موصول 

وہ پاکستانی اداکارہ جس کی جسم فروش لڑکی کا کردار نبھانے کی خواہش پوری ہوگئی ڈرامے کو پیمرا کا نوٹس بھی موصول