in

فیٹف: پاکستان نے 31سفارشات پر کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی

FATF Asia Pacific Report Isb Pkg 12-10

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 40 میں سے 31 سفارشات کے مطابق کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 40 میں سے 31 سفارشات کے مطابق کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کے پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 31سفارشات پر کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی، یہ پاکستان کے موجودہ ایکشن پلان پر ایف اے ٹی ایف میں متوازی جانچ پڑتال تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تاریخ میں کسی بھی ملک کی جانب سے صرف 2 سال میں 20 معیارات میں بہتری بے مثال ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ وفاق میں 14 اور صوبائی سطح پر 3 قوانین میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا نتیجہ ہے، یہ 20 سے زائد وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایف اے ٹی ایم کی پوری ٹیم کی انتھک کوششوں کے ممکن ہوا۔

پاکستان کو جون 2021ء میں عالمی معاشی تنظیم کے آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

مقامی تھنک ٹینک ’’تبادلیب‘‘ کے مطابق گرے لسٹ میں رہنے کی پاکستان قیمت 38ارب ڈالر سے محروم کی صورت میں چکانی پڑی، یہ نقصانات سرمایہ کاری، برآمدات، تجارت اور اخراجات میں کٹوتی کے باعث ہوا۔

پاکستان کو پہلی بار 2008ء میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم 2009ء میں اس کا اسٹیٹس تبدیل ہوا، ایک بار پھر 2012ء سے 2015ء تک پاکستان گرے لسٹ میں رہا، 2016ء میں گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد 2018ء سے اب تک بدستور گرے لسٹ میں موجود ہے۔

ایف اے ٹی ایف کیا ہے اور کس طرح کام کرتی ہے؟

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ 1989ء میں تقریباً 32 سال قبل جی 7 ملکوں نے فرانس میں منعقدہ اجلاس میں کیا تھا، بعد ازاں جی سیون اتحاد کے ممبران کی تعداد 16 ہوئی جو اب بڑھ کر 39 ہوچکی ہے، ایف اے ٹی ایف میں 37 ممالک اور 2 علاقائی تعاون کی تنظمیں شامل ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف سے وابستہ ایشیا پیسیفک گروپ کا حصہ ہے، اس تنظیم کی براہِ راست اور بالواسطہ وسعت 180 ملکوں تک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:میکسیکو میں خودبخود بڑھنے والا پراسرار گڑھا

ویڈیو:میکسیکو میں خودبخود بڑھنے والا پراسرار گڑھا

اس خاص آم کا نام لنگڑا کیوں پڑا؟

اس خاص آم کا نام لنگڑا کیوں پڑا؟