in

وہ گاڑیاں جن کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ میں مزید کمی کا امکان ہے گاڑی لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

وہ گاڑیاں جن کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ میں مزید کمی کا امکان ہے گاڑی لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

وہ گاڑیاں جن کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ میں مزید کمی کا امکان ہے، گاڑی لینے کے …

سورس:   Pxhere (creative commons license)

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سالوں میں پاکستانی مارکیٹ میں کئی نئی کارساز کمپنیاں آئی ہیں تاہم اب بھی مارکیٹ میں کم قیمت گاڑیوں کی طلب بہت زیادہ ہے۔ اب اس حوالے سے پاکستانیوں کو ایک خوشخبری ملنے جا رہی ہے کہ آئندہ بجٹ کے بعد 800سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حکومت لوگوں کو سستی گاڑیوں کی فراہمی آسان بنانے کے لیے 800سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں پر ٹیکس کی کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2021ءکے بجٹ میں کیا جائے گا۔ اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس کیٹیگری کی بیرون ممالک سے درآمد ہونے والی گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز میں 63فیصد تک کمی کرنی چاہیے۔تجویز کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50فیصد، کسٹمز ڈیوٹی میں سات فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں دو اعشاریہ پانچ فیصد کمی کی جانی چاہیے۔ باقی کمی دیگر ٹیکسز میں کی جائے گی۔ دوسری طرف اس کیٹیگری کی پاکستان میں اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس میں صرف سات فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ 

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:نجی تعلیمی ادارے7جون سےکھولنےکافیصلہ

اسلام آباد:نجی تعلیمی ادارے7جون سےکھولنےکافیصلہ

ن لیگ کاایک گروپ سسٹم میں واپسی چاہتاہے،عمرایوب

ن لیگ کاایک گروپ سسٹم میں واپسی چاہتاہے،عمرایوب