in

ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹریشن میں 107فیصد اضافہ

ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹریشن میں 107فیصد اضافہ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کمپنیوں کی  جسٹریشن میں 107 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مئی میں 1597 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں زیادہ تر نے آن لائن رجسٹریشن کرائی، سب سے زیادہ 252 کمپنیوں کا تعلق تعمیرات کے شعبے سے ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کمپنیوں کی  جسٹریشن میں 107 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مئی میں 1597 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں زیادہ تر نے آن لائن رجسٹریشن کرائی، سب سے زیادہ 252 کمپنیوں کا تعلق تعمیرات کے شعبے سے ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری آسانیوں کے باعث ملک میں 11 ماہ کے دوران 23 ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، مئی میں کل ایک ہزار 597 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 107 فیصد زائد ہیں، پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 416 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں 99 فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 36 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ایک ہی دن میں مکمل ہوئی، اس ماہ 175 افراد نے بیرون ملک سے آن لائن سہولت کے ذریعے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔ 

واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے تمام ریگولیٹری مراحل کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے اور اب کمپنی کی رجسٹریشن آن لائن مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ رجسٹریشن کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ آپ کی ای میل پر فراہم کردیا جاتا ہے، جس کے ساتھ کمپنی کا نیشنل ٹیکس نمبر بھی موجود ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی کی ای سروسز کو سندھ اور پنجاب کے صوبائی محکموں کے ساتھ بھی منسلک کردیا گیا ہے اور کمپنی رجسٹریشن کے وقت ہی صوبائی محکموں، جیسا کہ ریونیو بورڈ وغیرہ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرسکتے ہیں۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق مئی میں رجسٹرڈ ہونیوالی کمپنیوں میں 68 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹیڈ ہیں جبکہ 28 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں، دیگر 4 فیصد میں پبلک اینلسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں سب سے زیادہ کمپنیاں تعمیرات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 252 رہی جبکہ ٹریڈنگ کے شعبے میں 247، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 216، خدمات کے شعبے میں 149، ای کامرس  میں 64، خوراک  اور مشروبات میں 59، تعلیم میں 51، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 50، مارکیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ  39، ٹیکسٹائل  میں 37، سیاحت میں 34، کیمیکل 33، صحت عامہ کے شعبہ میں 31، انجینئرنگ میں 29، آٹو اینڈ الائیڈ 27، لاگنگ 25، فارماسیوٹیکل 24، کان کنی اور کھدائی 21، براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ، ایندھن اور توانائی، میں 19، 19، کیبلز اور الیکٹرک سامان، کاغذ اور بورڈ اور ٹرانسپورٹ میں 16، 16، کاسمیٹکس اینڈ ٹوائلٹریز 14، بجلی کی پیداوار 12، مواصلات 11 جبکہ دیگر 67 کمپنیاں مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق مئی میں 48 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، یہ سرمایہ کاری آذربائیجان، چین، ڈنمارک، جرمنی، جنوبی کوریا، کویت، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، روس، سنگاپور، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے ممالک سے کی گئی۔

اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 519 ہے، اس کے بعد لاہور میں 513 اور کراچی میں 250 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور سکھر میں سی آر اوز نے بالترتیب 116، 88، 62، 36، 11 اور 2 کمپنیوں کو رجسٹر کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماں اور تین بچے جان کی بازی ہارگئے

بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماں اور تین بچے جان کی بازی ہارگئے

بلاول کی تنقید پر فرخ حبیب کے جوابی وار

بلاول کی تنقید پر فرخ حبیب کے جوابی وار