in

ای سی سی اجلاس: 12ارب88کروڑ روپے سےزائد گرانٹ کی منظوری

Shaukat Tareen Pc Isb Pcin 23-05

گزشتہ روز خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس نے مختلف اداروں کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی۔

وزارت اوور سیز پاکستانیز کو پینشن سپورٹ کے لیے 4ارب 52کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔

وزارت دفاع کے اخراجات کے لیے 87کروڑ 33لاکھ روپے، آزاد کشمیر کو خوراک پر سبسڈی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوئی۔

وزارت داخلہ کو سول آرمڈ فورسز کے لیے 5ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ اندرونی سیکیورٹی کے لیے 19کروڑ روپے اور انتظامی اخراجات کے لیے وزارت داخلہ کو 32کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے پورٹ ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے غیر ملکی انجینرنگ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کوہاٹ آئل ڈپو کو دوبارہ فعال کرنے سے متعلق سمری بھی منظور کر لی گئی جس سے ملک میں آئل کی اسٹوریج صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FBR

ایف بی آرنے اسلام آباد سے بےنامی گاڑی قبضےمیں لی

ویکسین نہ لگوانےپرسندھ کےسرکاری ملازمین کی جولائی سےتنخواہ بندکردی جائےگی

ویکسین نہ لگوانےپرسندھ کےسرکاری ملازمین کی جولائی سےتنخواہ بندکردی جائےگی