in

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 350 روپے جبکہ فی اونس نرخ 12 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 350 روپے جبکہ فی اونس نرخ 12 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 280 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عیدالفطر کے بعد پیر 17 مئی سے 26 مئی 2020ء تک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کمی سے 1896 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1500 روپے جبکہ 10 گرام 1286 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 27.84 ڈالر پر پہنچ گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

’سونم کپور کی وجہ سے باکسر کا مکا کھا یا ‘ ارجن کپورنے بچپن کاواقعہ بتا دیا

’سونم کپور کی وجہ سے باکسر کا مکا کھا یا ‘ ارجن کپورنے بچپن کاواقعہ بتا دیا