in

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 350 روپے جبکہ فی اونس نرخ 5 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 350 روپے جبکہ فی اونس نرخ 5 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 96 ہزار 580 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عیدالفطر کے بعد پیر 17 مئی سے 26 مئی 2020ء تک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 1908 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار

افغان خاتون فرانس  پلٹ شوہر کے ہاتھوں  پاکستان میں قتل 

افغان خاتون فرانس  پلٹ شوہر کے ہاتھوں  پاکستان میں قتل