in

چینی، گندم اورمرغی کابحران، مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد

چینی، گندم اورمرغی کابحران، مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد

وفاقی ادارہ شماریات ملک میں معیشت کے مختلف شعبوں کے اعداد و شمار اکٹھا اور جاری کرتا ہے، جس میں ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین بھی شامل ہے۔ اس ادارے کے تحت پاکستان کے شہری علاقوں میں 356 اور دیہاتی علاقوں میں 244 اشیاء خردونوش کی قیمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ان سب اعداد و شمار کو اکٹھا کر کے ایک اوسط نکال کر کنزیومر پرائس انڈیکس قیمتوں میں ردوبدل کی پیمائش کرتا ہے جس سے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح معلوم کی جاتی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں گزشتہ ایک سال میں فی کلو مرغی کی قیمت 60 فیصد، انڈا 55 فیصد، گندم 29 فیصد، مصالحہ جات 27 فیصد، چینی 22 فیصد، ایندھن 25 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیاز کی قیمت میں 32 فیصد، دال مونگ 17 فیصد، آلو 16 فیصد، دال مصور 7 فیصد اور بیسن کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں گزشتہ ایک سال میں فی کلو مرغی کی قیمت 61 فیصد، کھانے کا تیل 22 فیصد اور گندم کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکے برعکس پیاز کی قیمت میں 34 فیصد، آلو 12 فیصد اور پھل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف عبور، ماہانہ اکنامک رپورٹ

تجزیہ کار سعد علی نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال حکومت کی جانب سے چینی کی بڑی مقدار برآمد کی گئی، ملک میں چینی کے بحران کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوگیا، اسکے علاوہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار کم ہوئی، گندم کی ترسیل طلب کے مقابلے میں کم تھی، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ گندم اور چینی کے بحران کی وجہ سے ہوا۔ اسکے علاوہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط پورے کرنے کےلئے حکومت کو  پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا پڑا تاکہ وہ آی ایم ایف سے وصول کیے گئے قرضوں کی ادائیگی پیٹرول اور بجلی کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی سے کرسکیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ تجزیہ کار سعد علی نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہونے کے امکانات نہیں اور مہنگائی کی شرح بدستور 11 فیصد ہی رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان کےامن کوسبوتاژ نہیں کرنےدینگے، وزیراعظم

بلوچستان کےامن کوسبوتاژ نہیں کرنےدینگے، وزیراعظم

سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونا پھر مہنگا ہوگیا