in

کرپٹو کرنسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

کرپٹو کرنسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے 28 مئی کو کرپٹو کرنسی کے لیے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو مائننگ کے اختیارات وفاقی حکومت کے پاس ہونگے۔ کمیٹی کے ممبران میں وقار ذکاء اور دیگر صوبائی اراکین  بھی شامل تھے۔

کچھ روز قبل وقار زکاء نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اُنہیں ماہرِ کرپٹو کرنسی مقرر کیا گیا ہے اور وہ کرپٹو کرنسی کی خدمات کے عوض حکومت سے کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔


کرپٹو کرنسی کے لئے قائم کمیٹی کو تحلیل کرنے کی باتیں کچھ روز قبل بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس کے بعد مشیر برائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش سے اس کے متعلق سماء ٹی وی کے رپورٹر سجاد علی نے تفصیلات مانگی جس پر انہوں کمیٹی کی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔ تاہم اب محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کمیٹی کو تحلیل کرنے کے لیے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد ہوگئی

اسلام آباد:کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد ہوگئی

'مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے' اداکارہ مایا علی نے پیغام جاری کردیا

‘مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے’ اداکارہ مایا علی نے پیغام جاری کردیا