in

معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف عبور، ماہانہ اکنامک رپورٹ

معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف عبور، ماہانہ اکنامک رپورٹ

وزارت خزانہ کی معاشی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سال بعد معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف عبور کرلیا گیا۔ مالی سال 21-2020ء میں معاشی شرح نمو 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی، اپریل میں مہنگائی 11.1 فیصد رہی جو رواں ماہ سنگل ڈیجیٹ پر آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی پیداوار، ریونیو، برآمدات، ذخائر، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، غیرملکی سرمایہ کاری، ترقیاتی اخراجات، نان ٹیکس ریونیو میں کمی آئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی کمپنیز میں 46 فیصد اضافہ ہوا، 10ماہ میں 21 ہزار433 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ 22.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار 40 فیصد بڑھ گئی، 10 ماہ میں ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا مجموعی حجم 24.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سرپلس رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 32 فیصد کمی ہوئی جس کا حجم ایک ارب 55 کروڑ ڈالرز رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: بھائیوں کے ہمراہ اداکارہ حرا مانی کا ڈانس وائرل

ویڈیو: بھائیوں کے ہمراہ اداکارہ حرا مانی کا ڈانس وائرل

کیا اداکار مانی واقعی اتنے بوڑے ہوگئے؟

کیا اداکار مانی واقعی اتنے بوڑے ہوگئے؟