in

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر میں 200 روپے اور کمرشل میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔عرفان کھوکھر نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ان کا کہنا تھاکہ کل لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور ہم ہڑتال پر بھی جا سکتے ہیں۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بجٹ کیسا ہو گا ؟وزیر خزانہ شوکت ترین نے خوشخبری سنا دی 

بجٹ کیسا ہو گا ؟وزیر خزانہ شوکت ترین نے خوشخبری سنا دی 

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے