in

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں رد وبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

قبل ازیں 16 مئی کو ارسال کی گئی سمری میں بھی پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اوگرا کی جانب سے 15 روز بعد قیمتوں کے تعین کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جاتی ہے۔

سولہ مئی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔

اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں،فردوس عاشق

کروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں،فردوس عاشق

PALESTINIAN-ISRAEL-GAZA-CONFLICT

غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے اسرائیلی وزیرخارجہ مصرپہنچ گئے