in

زمینی راستے سے ایل پی جی امپورٹ بند کرنے کی سازش تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ

زمینی راستے سے ایل پی جی امپورٹ بند کرنے کی سازش تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ

زمینی راستے سے ایل پی جی امپورٹ بند کرنے کی سازش، تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)زمینی راستے سےمائع پٹرولیم گیس( ایل پی جی) امپورٹ بند کرنے کی مبینہ سازش کے خلاف  تاجروں نے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا،ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران سرحد پر زمینی راستے ایل پی جی گیس کی درآمد پر نئے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے کر سمندر کے راستے گیس امپورٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، اس حوالے سے انہوں نے لائحہ عمل طے کرنے کے 31 مئی کو لاہور میں اجلاس بھی طلب کر لیا ہے.

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نےکہا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ایل پی جی پالیسی 2021ءکےتحت ایک منظم منصوبے کے ساتھ ایران سےزمینی راستے کے ذریعےایل پی جی گیس کی درآمدات روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سمندر سے چند ٹیکسز کی چھوٹ پر ایل پی جی گیس امپورٹ کرنا ہے،جس کا مقصد ایک بااثر مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے.

انہوں نے کہا کہ زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمدات سے نہ صرف لاکھوں خاندانوں بلکہ حکومت بلوچستان کو بھی اربوں روپے کا فائدہ مل رہا ہے جسے بند کرکے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے اور عوام کو سستی ایل پی جی کی فراہمی بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے.

عرفان کھوکھر نے کہا کہ تفتان سرحد پر 75 فیصد کاروبار ایل پی جی کی درآمد سے وابستہ ہے جسے بند کرنا بلوچستان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر ملک گیر ہڑتال کی جائے گی کیونکہ اگر قیمت بڑھتی ہے تو کاروبار نہیں چل پائے گا ،عوام مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں، ایل پی جی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے تو فلم ہی چھوڑ دوں گا‘ اکشے کمار نے یہ د ھمکی کب اور کس فلم کیلئے دی تھی؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

’پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے تو فلم ہی چھوڑ دوں گا‘ اکشے کمار نے یہ د ھمکی کب اور کس فلم کیلئے دی تھی؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا