in

پورا سال مہنگائی کتنی رہے گی؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بجلیاں گرادیں

پورا سال مہنگائی کتنی رہے گی؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بجلیاں گرادیں

پورا سال مہنگائی کتنی رہے گی؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بجلیاں گرادیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پورے مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح نو فیصد رہے گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بنیادی شرح سود سات فیصد اور مہنگائی 11 فیصد ہے، مہنگائی پورے مالی سال کے دوران نو فیصد رہ سکتی ہے، مہنگائی کی وجہ شرح سود نہیں سپلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی مالی معاونت نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ بجلی، چکن اور ڈیری کی قیمت پر شرح سود کم نہیں ہو سکتی۔ گورنر سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ شرح سود میں تبدیلی نہیں ہوگی کیونکہ مہنگائی کو مدنظر رکھیں تو حقیقی شرح سود منفی ہے۔

رضا باقر نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی معاشی ترقی کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ کورونا کے دوران ساڑھے چار سو ارب روپے کے قرضے منظور کیے ،  اس کے علاوہ دو ہزار روپے کے مالیاتی پیکجز بھی دیے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا، اداکارہ ارمینا رانا خان

میں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا، اداکارہ ارمینا رانا خان

ملتان : تین بچوں کے قاتل سگے ماں باپ نکلے

ملتان : تین بچوں کے قاتل سگے ماں باپ نکلے