in

ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسدعمر

ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسدعمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اس سال کے احتتام تک 21 ارب ڈالر سے 29 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جو تقریباً 7 ارب ڈالر کا ضافہ ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا جی ڈی پی گروتھ 4.94 فیصد بنتا ہے لیکن اگر اس میں ترسیلات زر کو شامل کیا جائے تو جی این پی 16 سال میں پہلی بار 6 فیصد پر پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لارج اسکیل مینوفکچرنگ، کنسٹرکشن انڈسٹری اور زراعت سے گروتھ آرہی ہے، ملک میں بجلی کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ لائیو اسٹاک کی شرح نمو بھی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے آئی ٹی سیکٹر جمود کا شکار تھا ہمارے کچھ اقدامات کے باعث آئی ٹی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور پولیس ریلوے ملازمہ کا قاتل ڈھونڈنے میں تاحال ناکام

لاہور پولیس ریلوے ملازمہ کا قاتل ڈھونڈنے میں تاحال ناکام

پاکستان میں بھارتی کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

پاکستان میں بھارتی کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق