in

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود آئندہ 2 ماہ کیلئے 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کيا گيا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود آئندہ 2 ماہ کیلئے 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کيا گيا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل پانچویں بار شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹيٹ بينک کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت پائیدار اور مضبوط بنیادوں پر بحال ہورہی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے، زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی بہتری کے باعث شرح سود مستحکم رکھی گئی ہے، مہنگائی میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے تاہم معاشی حالات بہتر ہوئے ہیںم شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو 470 ارب روپے کا ریلیف ملا۔

گزشتہ روز سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے بھی شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تجزیہ کار فیضان احمد نے کہا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافے اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برنارڈ ارنالٹ ایک ہفتے میں تیسری بار دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

برنارڈ ارنالٹ ایک ہفتے میں تیسری بار دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ڈی جی خان: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 27 افراد گرفتار

ڈی جی خان: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 27 افراد گرفتار