in

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4ماہ کی بلند ترین سطح پر

PSX

اس سے پہلے رواں سال فروری میں انڈیکس 46ہزار 933 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 47ہزار200 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی غرض سے حصص کی فروخت کا رجحان بڑھ گیا، جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دن کے اختتام پر ٹریڈنگ انڈیکس 46ہزار790 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

آئی ایم ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی کی جانب ہیں، جس میں شرح سود 7فیصد کی سطح تک برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی متوقع ہے اور حصص کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 47400 پوائنٹس جبکہ کم سے کم 46300 پوائنٹس پر کاروبار کرے گا۔ بجٹ میں تاخیر کے باعث بھی سرمایہ کار محتاط ہو کر ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں وزیر اعظم عمران خان

ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں وزیر اعظم عمران خان

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور