in

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 950 روپے جبکہ فی اونس نرخ 12 ڈالر سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 2850 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 950 روپے جبکہ فی اونس نرخ 12 ڈالر سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 2850 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 950 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 815 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عیدالفطر کے بعد سے گزشتہ روز (26 مئی 2020ء) تک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کمی سے 1895 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1480 روپے جبکہ 10 گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.44 ڈالر سستی ہوکر 27.66 ڈالر کی ہوگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر2ماہ کی بلند ترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

پشاور:دل کےاسپتال نےایک اور سنگ میل عبورکرلیا

پشاور:دل کےاسپتال نےایک اور سنگ میل عبورکرلیا