in

اوپو، ویوو سمیت کئی بڑی کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کرینگی

اوپو، ویوو سمیت کئی بڑی کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کرینگی

پاکستان ٹریڈ میپ ڈیٹا کے مطابق پاکستان دنیا کا ساتواں سب سے بڑا موبائل درآمد کرنے والا ملک ہے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 16کروڑ 40 لاکھ سے تجاز کرچکی ہے۔

ابتدائی طور پراگلے 10سالوں کےلیے جاری کردہ اجازت کے تحت مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے۔ جو  ’پاکستان میں تیار‘ ثقافت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گے۔

پاکستان میں موبائل مینوفیکچرر کرنے والوں میں ویوو، اوپو، ائیرلنک، ٹرانسیشن، انووی، ٹیکنو اور جی فائیو جیسی کمپنیز کو 2،3 اور 4 جی ڈیوائسز تیار کرنے کی اجازات بھی دی گئی ہے۔

پاکستان باضابطہ طور پر ایمیزون کی فہرست میں شامل

ان مینوفیکچررز کے ذریعے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز نہ صرف پاکستان میں فروخت کی جائیں گے بلکہ خطے اور اس سے آگے کی دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کی جاسکیں گے۔ یہ ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی  صارفین کےلیے کم قیمت والے موبائل فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے جنرل منیجر عاصم ایاز کا کہنا ہے کہ ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس پاکستانی صارفین کےلیے روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت والے ہینڈسیٹ مہیا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

حکومت نے  پاکستان میں مینوفیکچز کے پلانٹ لگانے کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ایک جامع اور معاون ‘موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی ‘متعارف کرائی جس کے نتیجے میں پی ٹی اے نے 2021 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیے۔

ان اقدامات کے تحت  موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی ہے۔ جو” ڈیجیٹل پاکستان” کے سفر میں ایک اہم سنگ میل  ثابت ہوگی۔

سازگار کمپنی نے 2گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

ملک موبائل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کے بعد پاکستان عالمی برانڈز کےلیے ایک پرکشش مارکیٹ ہوگا لیکن اس کا انحصا اس وقت درآمدات پر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک دن کے سب سے بڑے کاروبار کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک دن کے سب سے بڑے کاروبار کا ریکارڈ توڑ دیا

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے