in

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2850 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 23 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2850 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 23 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 2850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے اور 10 گرام سونا 2443 روپے مہنگا ہوکر 96 ہزار 665 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عید الفطر کے بعد سے ملک میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 1907 ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 20 روپے اضافے سے 1480 روپے جبکہ 10 گرام 17.15 روپے بڑھ کر 1268.86 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.46 ڈالر مہنگی ہوکر 28.10 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Naeem Ashraf Butt Art Final

نوازشريف کی پیپلزپارٹی سے متعلق شاہدخاقان کے مؤقف کی تائید

پڑوسی ممالک امریکا کو اڈے نہ دیں، طالبان کا انتباہ

پڑوسی ممالک امریکا کو اڈے نہ دیں، طالبان کا انتباہ