in

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا نیا ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا نیا ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز ریکارڈ ایک ارب 56 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق جی ڈی پی شرح نمو اور مارکیٹ فرینڈلی بجٹ کی توقعات سے کاروباری پر انتہائی مثبت اثر پڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز ریکارڈ ایک ارب 56 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق جی ڈی پی شرح نمو اور مارکیٹ فرینڈلی بجٹ کی توقعات سے کاروباری پر انتہائی مثبت اثر پڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز شیئرز کے اعتبار سے کاروبار کا نیا ریکارڈ بن گیا، ایک روز میں ایک ارب 56 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، اس سے قبل فروری میں ایک دن میں ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی کا کہنا ہے کہ معیشت سے متعلق مثبت خبروں کا مارکیٹ پر خاطر خواہ اثر پڑا، بالخصوص جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.94 فیصد ہونا اور ریکوڈک کیس سے متعلق پاکستان کے حق میں آنے والے فیصلے سے بھی کاروبار میں تیزی آئی۔

منگل کو برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں منجمد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے آف شور اثاثے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

بدھ کو کاروبار کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے ریکارڈ 707 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ اس کی قیمت میں 41 فیصد (3.22 روپے) فی شیئر اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں بدھ کو 511 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 856 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ

فیس بک کاپاکستان میں سرمایہ کاری کافیصلہ

فیس بک کاپاکستان میں سرمایہ کاری کافیصلہ