in

رواں سال ایتھیریم بلاک چین میں جدت متوقع

Bitcoin-vs-Ethirium_web

ایتھیریم کے بانی وائٹلیک بیوٹرن نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کر رہے ہیں کے رواں سال کے آخر تک ایتھیریم بلاک چین پروف آف اسٹیک پر منتقل ہوجائے گا۔ اس جدید ٹیکنولوجی سے ایتھیریم کی مائنگ میں خرچ ہونے والی توانائی میں نمایاں کمی آئے گی

بیوٹرن نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد ایتھیریم کی مائنگ میں موجودہ بجلی کے خرچے کا صرف 10ہزارواں حصہ خرچ ہوگا۔ پچھلے کچھ سالوں میں جس طرح کرپٹو کرنسی اور ایتھیریم کی مالیت بڑھی ہے اس کے بعد ایتھیریم کی پروف آف اسٹیک پر منتقلی فوری طور پر ضروری ہے۔ جبکہ کچھ دوسرے ماہرین کے مطابق ایتھیریم کی پروف آف اسٹیک پر منتقلی اگلے سال تک ہی ممکن ہوسکے گی۔

بیوٹرن نے مزید کہا کہ وہ بہت خوش ہیں پروف آف اسٹیک کے عمل کے مکمل ہونے پر پروف آف ورک (موجودہ ٹیکنالوجی) جیسی مشکل سے نجات مل سکے گی۔ پروف آف ورک ٹیکنالوجی بہت زیادہ بجلی استعمال کرتی ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

بیوٹرن، بلاک چین کے آغاز سے ہی اس کی پروف آف اسٹیک پر منتقلی کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے مطابق ایتھیریم کی پروف آف اسٹیک پر منتقلی سے کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوگا، جس سے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

کچھ روز پہلے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ گاڑیوں کی فروخت کے بدلے ان کا ادارہ اب بٹ کوائن وصول نہیں کرے گا، کیونکہ اس میں بہت زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے۔ مسک کے اس بیان کے بعد بٹ کوائن کریش کرگیا تھا جبکہ اسی دوران ایتھیریم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی تھی۔

سربراہ پینٹرا کیپیٹل، ڈین مارہیڈ نے بیوٹرن کی بات سے ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایتھیریم کی مالیت میں اضافہ زیادہ مستحکم ہے اور پروف آف اسٹیک پر منتقلی کے بعد زیادہ لوگ اس میں ٹریڈنگ کریں گے کیونکہ اس کی منتقلی کے بعد ایتھیریم، بٹ کوائن کے مقابلے میں ماحول کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے لوگوں کا اعتماد بڑھے گا اور ایتھیریم میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:ہل پارک کےغیرقانونی بنگلےگرانے کےکام کاآغاز

کراچی:ہل پارک کےغیرقانونی بنگلےگرانے کےکام کاآغاز

خلیج بنگال میں بننے والاطوفان یاس شدید ترین طوفان میں تبدیل

خلیج بنگال میں بننے والاطوفان یاس شدید ترین طوفان میں تبدیل