in

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 2 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 2 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 171 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عید الفطر کے بعد سے ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 2 ڈالر اضافے سے 1881 ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.18 ڈالر کمی سے 27.62 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منشا پاشا کا 10 لاکھ فالوورز کیلئے خصوصی تحفہ

منشا پاشا کا 10 لاکھ فالوورز کیلئے خصوصی تحفہ

روالپنڈی: پرندوں کیلئے ریڈی میڈ گھونسلوں کا انتظام

روالپنڈی: پرندوں کیلئے ریڈی میڈ گھونسلوں کا انتظام