in

گرمی کا زور پڑنے سے پہلے ہی بجلی مہنگی کردی گئی

گرمی کا زور پڑنے سے پہلے ہی بجلی مہنگی کردی گئی

گرمی کا زور پڑنے سے پہلے ہی بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی تین مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے اور مجموعی طورپر بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور نئے سہہ ماہی ٹیرف کے اطلاق کے بعد اکتوبر میں صرف آٹھ پیسے کا اضافہ ہو۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نائیجرین فوج کےچیف آف آرمی اسٹاف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

نائیجرین فوج کےچیف آف آرمی اسٹاف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ