in

عیدالفطر کے بعد سے سونا 3300روپے مہنگا

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے، فی تولہ سونا مزید 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ عید الفطر کے بعد سے اب تک 3 ہزار 300 روپے قیمت بڑھ چکی۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے، فی تولہ سونا مزید 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ عید الفطر کے بعد سے اب تک 3 ہزار 300 روپے قیمت بڑھ چکی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 707 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 1879 ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 27.80 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، آج کے کرنسی ریٹ

میری فحش تصاویر لیک ہوئیں تو سوچا اب چھپانے کو کچھ نہیں اس لیے فلم میں برہنہ سین ریکارڈ کروایا

میری فحش تصاویر لیک ہوئیں تو سوچا اب چھپانے کو کچھ نہیں اس لیے فلم میں برہنہ سین ریکارڈ کروایا