in

سازگار کمپنی نے 2گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

سازگار کمپنی نے 2گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

پاکستان میں رکشہ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سازگار نے اپنی دو ایس یو ویز کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جو وہ جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی حوال ایچ 6 اور جولیئن کی بکنگ کا آغاز کرچکی ہے۔

پاکستان میں رکشہ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سازگار نے اپنی دو ایس یو ویز کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جو وہ جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی حوال ایچ 6 اور جولیئن کی بکنگ کا آغاز کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سی سی حوال ایچ 6 کی قیمت 63 لاکھ روپے اور 1500 سی سی ٹربو جولیئن 55 لاکھ 20 ہزار  روپے مقرر کی گئی ہے۔ دونوں پانچ سیٹر کراس اوور ایس یو ویز کیا اسپورٹیج، ہونڈائی ٹکسن، پروٹون ایکش 70، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 اور ایم جی۔ایچ ایس سے مقابلہ کرے گی۔

کمپنی ذرائع نے سماء منی کو بتایا کہ ایس یو ویز کی فراہمی میں کمپنی کو 3 سے 4 ماہ لگیں گے۔

کچھ عرصہ قبل سازگار نے چینی کمپنی بی اے آئی سی کے ساتھ مل کر پاکستان کی کار مارکیٹ میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ڈی 20 کار لانچ کرے گا جو ہیچ بیک اور سیڈان ورژن میں دستیاب ہوگی۔ اس کا ایکس 25 کراس اوور اور بی جے 40۔پلس آف روڈر ایس یو وی لانچ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

کمپنی ویب سائٹ کے مطابق حوال چین میں ایس یو وی فروخ کرنیوالے سرفہرست کمپنیز میں سے ایک ہے، جو ہنڈائی اور ایم جی موٹرز سے بھی آگے ہے۔یہ گریٹ وال موٹرز کا ماتحت ادارہ ہے، جو ایس یو ویز اور پک اپس پر فوکس کرتا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سازگار پرائیڈز خود بھی جاپان سمیت 20 ممالک کو اپنی تین پہیوں والی گاڑی برآمد کرتا ہے۔ کمپنی سالانہ 24 ہزار یونٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سازگار کے علاوہ تقریباً ایک درجن نئی کمپنیاں گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کرچکی ہیں، جن میں یونائیٹڈ موٹرز، کیا، ریگل موٹرز، چنگان، ایم جی موٹرز، پروٹون، والکس ویگن اور ہنڈائی شامل ہیں۔

بی ایم اے کیپیٹل سے تعلق رکھنے والے ریسرچ انالسٹ طٰہ مدنی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستانی عوام کی جانب سے نئے برانڈز کی قبولیت انتہائی کم دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب پرانی کمپنیوں کے مقابلے میں ایک جیسی قیمت پر نئی کمپنیوں کی جانب سے زیادہ فیچرز کے ساتھ نئی گاڑیاں متعارف کرانے کے باعث یہ رویہ تبدیل ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازگار۔حوال جیسی نئی کمپنیاں صف اول کے سیگمنٹ کی گاڑیاں تیار کرکے ہونڈا کی فروخت کو متاثر کرسکتی ہیں، ٹویوٹا اپنے کم قیمت پارٹس اور ری سیل ویلیو کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگی جبکہ سوزوکی ہیچ بیک سیگمنٹ کی ضرورت پوری کرتی ہے جسے دیگر کمپنیاں بڑے پیمانے پر نظر انداز کرتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی

کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور