in

لاہور:مرغی کےگوشت کی قیمت میں اضافہ نہ رک سکا

لاہور:مرغی کےگوشت کی قیمت میں اضافہ نہ رک سکا

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 429 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رمضان گزرنے کے بعد بھی مرغی کے گوشت میں اضافہ نہ رک سکا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پولٹری ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم والے 70 روپے کا چوزہ لے کر 250 روپے فی کلو کے حساب سے زندہ مرغی بیچ رہے ہیں جو کہ ٹرانسپورٹ کے خرچے کے بعد مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو بکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت میں اس قدر اضافہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ پاکستان مرغی کے گوشت اور انڈوں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا  11 واں بڑا ملک ہے۔ ملک میں 20 ہزار سے زائد پولٹری فارمز ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت ان افراد کا تعین کرے جنہوں نے پولٹری مہنگی کرکے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shaukat-Tareen

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وہ پاکستانی اداکارہ جس نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

وہ پاکستانی اداکارہ جس نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی