in

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 22 پیسے پر بند ہو گیاہے ، انٹر بینک میں گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت 94 پیسے بڑھ چکی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدر 70 پیسے بڑھ گئی ہے اور اس وقت 154 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں تین روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی ریکارڈ کی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 45 ہزار 981 پوائنٹس پر تھا جس میں دن گزرنے کے ساتھ کمی ہوتی رہی ، اس وقت انڈیکس 302 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 679 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبور علی کے بعد شوبز کی ایک اور جوڑی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی بھی بات پکی ہوگئی

اداکارہ صبور علی کے بعد شوبز کی ایک اور جوڑی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی بھی بات پکی ہوگئی

Palestine killing

اسرائیلی فضائی حملوں میں صحافی سمیت مزید 4فلسطینی شہید