in

آج اسٹاک مارکیٹ کیسی رہے گی؟

PSX

دوسری جانب پاکستانی کمپنیوں، ٹی آر جی اور لکی سیمنٹ کی بین القوامی انڈیکس ایم ایس سی آئی میں شمولیت سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ توانائی کا سیکٹر بالخصوص نمایاں رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق آج کاروبار کے دوران کے ایس سی 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46ہزار 400پوائنٹس تک جاسکتا ہے اور گراوٹ کی صورت میں اسے 45ہزار 500 پوائنٹس کی سطح برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئی ایم ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 2.8ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں آنے والی ترسیلات سے 56 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ کیبنٹ کی جانب سے آئی پی پی (بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز) کو حکومت نے فنڈ کی پہلی قسط کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئی پی پی سیکٹر میں آج تیزی کا رجحان رہے گا۔

دوسری جانب حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان سیاسی تناؤ مارکیٹ میں تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونا مہنگا ہو گیا

سونا مہنگا ہو گیا

سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد

سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد