in

عید کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ

Jewelry-AFP

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے سے سونا کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس تولہ سونا کی قیمت میں 18ڈالر اضافے کے بعد سونا 1870 ڈالر کا ہوگیا جس سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

اے اے گولڈ کموڈیٹی ڈائر یکٹر آپریشن عدنان اگر کے مطابق امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں کمی سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار ڈالر تک کی کمی ہوئی جس کے بعد لوگوں کا رجحان سونے کی خریداری کی جانب بڑھ گیا جس سے سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی دھاندلی کو شکست دینا چاہتے ہیں، بابراعوان

ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی دھاندلی کو شکست دینا چاہتے ہیں، بابراعوان

علی ظفرکی’برتھ ڈے پارٹی’ پرتنقید

علی ظفرکی’برتھ ڈے پارٹی’ پرتنقید