in

بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ اور ڈاج کوائن کی قیمت بڑھنے میں ٹیسلا کا کردار سامنے آگیا

بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ اور ڈاج کوائن کی قیمت بڑھنے میں ٹیسلا کا کردار سامنے آگیا

بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ اور ڈاج کوائن کی قیمت بڑھنے میں ٹیسلا کا کردار …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں حالیہ ایک سال کے دوران کئی سو گنا اضافہ ہوا، جس کے پیچھے سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کی ٹویٹس بھی کارفرما تھیں، جو اس ڈیجیٹل کرنسی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں تھے۔ تاہم حالیہ دنوں میں بٹ کوائن کی قدر میں اسی تیزی کے ساتھ گراوٹ آئی ہے جبکہ مسابقتی ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے بھی ایلن مسک ہی کا ہاتھ کار فرما ہے۔ 

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایلن مسک نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں بٹ کوائن کی روک تھام اور اس کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نامیاتی ایندھن کے استعمال کے ماحول پرپڑنے والے اثرات پر ہمیں خدشات لاحق ہیں۔ خاص طور پر کوئلے کا استعمال بڑھ رہا ہے جس سے ہر ایندھن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ پید اہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کئی حوالوں سے اچھا خیال ہے مگر اس کے لیے ہمیں ماحول کے حوالے سے بہت زیادہ قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔لہٰذا ٹیسلا کوئی بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی۔ ٹیسلا اپنے خریدے ہوئے بٹ کوائنز کو اس وقت ہی فروخت کرے گی جب یہ ماحول دوست طریقے پر تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہم دیگر کرپٹو کرنسیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔“ 

ایلن مسک کی اس ٹویٹ کے بعد جہاں ایک طرف بٹ کوائن کی قیمت تیزی سے کم ہو رہی ہے وہیں متبادل کرپٹو کرنسی ’ڈاج کوائن” کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ایلن مسک کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ لوگ اب بٹ کوائنزکے ذریعے بھی ٹیسلا گاڑیاں خرید سکیں گے مگر اب ایسا نہیں ہو سکے گا۔ ایلن مسک کی اس ٹویٹ کے بعد 24گھنٹوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں 10فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سمندری طوفان تاؤتے گجرات سے ٹکراگیا، 24ہلاک، درجنوں زخمی

سمندری طوفان تاؤتے گجرات سے ٹکراگیا، 24ہلاک، درجنوں زخمی

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلسطینیوں کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلسطینیوں کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ