in

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا یا کمی ؟سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا یا کمی ؟سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی


رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 3.955 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.174 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 624.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔پچھلے سال دسمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 577.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور ترغیباتی اقدامات کی وجہ سے جاری مالی سال میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طور پر 24.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ ملک جس کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہورہی ہے

وہ ملک جس کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہورہی ہے

ہراسگی کیس سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی